اسلام آباد(اردو ٹائمز) : وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ مرحلہ وار ای کچہریوں کا انعقاد کررہی ہے
Share
اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 30 اپریل، 2024): وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ مرحلہ وار ای کچہریوں کا انعقاد کررہی ہے. اسی سلسلے میں سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے منگل کے روز شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر ای کچہری کا انعقاد کیا گیا. جس میں واٹر سپلائی سے متعلق مسائل کو زیر غور لاتے ہوئے شہریوں کی آن لائن شکایات کو موصول کیا گیا.
ای کچہری میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈی جی واٹر منیجمنٹ سمیت متعلقہ افسران نے شہریوں کے سوالات کے آن لائن جوابات دئیے. اس موقع پر اسلام آباد کے تمام سیکٹروں اور علاقوں سے آن لائن شکایات کو موصول بھی کیا گیا. اس موقع پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ موصول ہونے والی شکایات کا چوبیس گھنٹوں کے اندر ازالہ کردیا جائے گا.
اس موقع پر سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر علیحدہ ہیلپ لائن نمبر 03357775444 کا بھی اجراء کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہریوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جاسکیں.
علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے آن لائن اپیل بھی کی کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے.