لاہور آج حج کیلئے روانہ ہونے والے اسکول ٹیچر کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔
Share
لاہور
لاہور آج حج کیلئے روانہ ہونے والے اسکول ٹیچر کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔
لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے عازم حج کوگولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔
مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ڈاکٹر شعیب کو ٹانگ میں گولی ماری، شعیب کے والد فاروق گھر سے باہر آئے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلا دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
مقتول فاروق کو حج کی ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہونا تھا جبکہ ان کا بیٹا ڈاکٹر شعیب شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
واضح رہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے استاد فاروق سینٹرل ماڈل سکول سمن آباد میں تعینات تھے۔