LOADING

Type to search

Uncategorized

ایم سی ایڈمنسٹریٹر رانا وقاص کا دبنگ فیصلہ ، بائیو میٹرک حاضری سسٹم شروع

Share

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رانا محمدوقاص انور کی ہدایات پر اسلام آباد میں تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کرتے ہوے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عوامی مسائل کے وسیع تر مفاد میں ملازمین کی کارکردگی اور حاضری کی چانچ پڑتال سمیت دفتری اوقات کار میں کنڈکٹ اور ڈسپلن کو بہترین بنانا ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تناظر میں یونین کونسلز کی ایڈمنسٹریشن کو فلفور اقدامات کرنے کے احکامات بھی دیے ہیں ، تاکے شہری اور دیہی یونین کونسلز کی افادیت کو عوام کی ضروریات کے مطابق اپگریڈ کیا جاے اور بنیادی شہری حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ایڈمنسٹریٹر رانا محمدوقاص انور نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ماتحت یونین کونسلز کے ملازمین کی پرفارمانس اور ڈسپلن کو ٹارگٹ کرتے ہوے پبلک سروس ڈیلیوری سسٹم کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈھال کر لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *