اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ نون کی حدود جھنگی سیداں میں پولیس مقابلہ
Share
اسلام آباد
تھانہ نون کی حدود جھنگی سیداں میں پولیس مقابلہ
ذرائع کے مطابق کرولا کار GLI میں ایک مرد اور عورت گزشتہ روز پشاور سے ایک لڑکا اغوا کر کے لائے تھے اغواء کاری کے دوران جو جس گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا وہ تھانہ نون کی حدود جھنگی سیداں میں گزشتہ روز سے کھڑی کی تھی مقامی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے فیلڈنگ لگائی تھی آج شام ملزمان جب گاڑی لینے واپس پہنچے تو پہلے سے موجود پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں اسلام آباد پولیس کے جوان خرم 7802 کو ٹانگ پر فائر لگا اور زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کو بھی سینے پر فائر لگا جبکہ انکے ساتھ ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیا دونوں زخمیوں پولیس اہلکار اور ملزم کو PIMS شفٹ کر دیا ہے اور عورت کو تھانے شفٹ کر دیا مزید تفتیش جاری ہے ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔