اسلام آباد(اردو ٹائمز) باکمال لوگ لاجواب سروس پی آئی اے کی غفلت ، بچے کی میت لانا ہی بھول گئی
Share
اسلام آباد
باکمال لوگ لاجواب سروس
پی آئی اے کی غفلت ، بچے کی میت لانا ہی بھول گئی
قومی ائیرلائن کی انتظامیہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز میں بچے کی میت رکھنا بھول گئی۔
راولپنڈی میں زیر علاج ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے محمد عسکری نامی شخص کا 6 سالہ بیٹا گزشتہ روز انتقال کر گیا تھا۔ والدین نے میت اسکردو لانے کے لیے اسلام آباد سے پی آئی اے کارگو بُک کیا تھا۔
والدین تو اسکردو پہنچ گئے ، تاہم پی آئی اے انتظامیہ اسلام آباد سے اسکردو آنے والی پرواز میں میت رکھنا بھول گئی۔ علم ہونے پر والدین اور دیگر لواحقین نے پی آئی اے کے عملے کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ والدین کے احتجاج پر لواحقین میں سے تین افراد کو پی آئی اے نے جہاز میں واپس اسلام آباد بھجوا دیا، کارگو کے ایک اہلکار کو بھی اسلام روانہ کر دیا، میت کل سکردو لائی جائے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ کل صبح پہلی فلائٹ سے بچے کی میت اسکردو پہنچانے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب عملے کو سخت سزا دی جائے گی۔