اسلام آباد(اردو ٹائمز) شاہدہ منی کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں – پیرسیدسہیل بخاری
Share
شاہدہ منی کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں – پیرسیدسہیل بخاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرسیدسہیل بخاری گدی نشین حضرت سید پیر چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رحمتہ اللہ علیہ لاہور نے لیونگ لیجنڈ گلوکارہ ، میلوڈی کوئین شاہدہ منی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کے گھر سے قبرستان میں دفن ہو جانے پر گھر ایک ویرانے کا منظر پیش کرتا ہے – پروردگار عالم پنجتن پاک کے صدقے میں مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور مادام شاہدہ منی کو صبر جمیل عطا کرے – پیرسیدسہیل بخاری نے کہا کہ شاہدہ منی نے اپنی والدہ کی خدمت ، عزت واحترام کرنے میں اپنی مثال آپ ہیں – میری اس فیملی سے 80 ، کی دہائی کی شناسائی ہے –