بریکنگ نیوز:بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پا ئونڈ ریفرنس میں ضمانت منظور
Share
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 190 ملین پا ئو نڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور کرلی۔عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پانڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔
عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپیکے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا ہے۔خیال رہیکہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، وہ سائفر اور عدت کیس میں سزا معطلی تک رہا نہیں ہوسکتے۔