اسلام آباد (فاسٹ ٹریکر) راولپنڈی میٹرو اسٹیشن پر ڈاکوں نے دن دہاڑے یونیورسٹی کے پروفیسر کو لوٹ لیا۔
Share
اسلام(صغیر چوہدری ) راولپنڈی میٹرو اسٹیشن پر ڈاکوں نے دن دہاڑے یونیورسٹی کے پروفیسر کو لوٹ لیا۔ موقع پر نصب سیف سٹی اور میٹرو بس سروس کے کیمرے بھی ڈاکوں کی شناخت کرنے میں ناکام۔ ڈاکٹر غلام صفدر جوکہ وومن یونیورسٹی میں بطور پروفیسر تعینات ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر جانے کے لئے جب شمس آباد میٹرو اسٹیشن پہنچے تو وہاں سیڑھیوں پر موجود دو ڈاکوں نے ان پر اسلحہ تان لیا اور ان ملزمان نے دن دہاڑے اتنے رش والے عوامی مرکز اور لوگوں کی موجودگی میں کیمروں کی پرواہ کئے بغیر اسلحہ کی نوک پر ایک موبائل۔لیپ ٹاپ اور پرس چھین لیا جبکہ اس واردات کے دوران وہاں پر موجود لوگ ڈاکوں کا منہ تکتے رہے۔ اور یہ مسلح ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد بڑی آسانی سے بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔ غلام صفدر کے مطابق پرس میں مختلف بینکس کے آفس کے کارڈز وغیرہ اور نقدی بھی تھی جبکہ انکے لیپ ٹاپ میں ریسرچ ورک سے متعلقہ اہم قیمتی ڈیٹا بھی تھا جو اس واردات کی وجہ سے ضائع ہوجائے گا جسکا انہیں ناقابل تلافی نقصان ہے پروفیسر صفدر نے تھانہ نیو ٹاون کو وقوعے کے بارے میں تحریری درخواست کے ذریعے بروقت آگاہ کردیا ہےتاہم پنڈی پولیس ابھی تک نا تو وقوعے کی فوٹیج حاصل کرسکی نا ہی کسی ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکی جبکہ تاحال ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا