راولپنڈی(اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رینج کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا دوسرا اور آخری روز
Share
راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رینج کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا دوسرا اور آخری روز،تربیتی ورکشاپ میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشنز،انسپکٹرز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رینج کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا دوسرا اور آخری روز،تربیتی ورکشاپ میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشنز،انسپکٹرز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے کیس سٹڈی،چین آف کسٹڈی، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا،شہادتوں کو اکھٹا کرنے کا طریقہ،CCTVکیمروں کی مانیٹرنگ، پوسٹمارٹم کا طریقہ، شواہد کو محفوظ بنانا، چالان کے طریقہ کارکے متعلق تفتیشی افسران کو آگاہی فراہم کی،لیکچر میں ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرنا،شواہد اکھٹے کرنااور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن میں کی جانے والی خامیوں کے متعلق بھی نشاندہی کرائی گئی، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے لیکچر میں تفتیش کو مربوط اور جدید سائنسی انداز میں آگے بڑھانے کے متعلق بھی افسران کو آگاہی فراہم کی،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کا کہنا تھا کہ تفتیش میں کڑی سے کڑی جوڑنا (چین آف کسٹڈی)انتہائی اہمیت کی حامل ہے،موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔