LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) ٹریفک پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس موٹر سائیکلز پر مشتمل آئی ٹی پی ہائی وے پٹرول یونٹ قائم کر دیا

Share

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس موٹر سائیکلز پر مشتمل آئی ٹی پی ہائی وے پٹرول یونٹ قائم کر دیا،
یہ یونٹ ٹریفک کی روانی،تجارتی مراکز، پارکنگ اور شاہرائوں پر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث شہریوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس موٹر سائیکلز پر مشتمل آئی ٹی پی ہائی وے پٹرول یونٹ قائم کر دیا،ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا کہ یہ یونٹ شاہرائوں پر لین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث شہریوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائے گا،آئی ٹی پی ہائے وے پٹرولنگ یونٹ شاہرائوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ شہریوں کو ہرممکن سفری سہولیات بھی مہیا کرے گا،یہ یونٹ رش کے اوقات میں تجارتی مراکز، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گا،ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق یہ یونٹ شاہرائوں پر شہریوں کو ہرممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کے سفر کو محفوظ بنائے گا،اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں کیونکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *